the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بی اے سی اجلاس سے واک آوٹ ۔ ندائی ووٹ سے منظورہ بل متفقہ نہیں ہوتا
حیدرآباد۔10؍فروری ( اعتمادنیوز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دن بزنس اڈوائزری کمیٹی (بی اے سی )کے اجلاس میں اپنا سخت احتجاج درج کرواتے ہوئے اس اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ آج اسمبلی میں وزیر فینانس کی جانب سے علی الحساب بجٹ کی پیشکشی کے بعد اسپیکر اسمبلی این منوہر نے بی اے سی کے اجلاس کی طلبی کا اعلان کیا۔ بی اے سی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کے ساتھ مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی نے شرکت کے ذریعہ اپنا سخت احتجاج درج کروایا اور بی اے سی اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ واک آوٹ کے بعد احاطہ اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے دوران آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013پر جو ترمیمات مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے پیش کی گئی تھیں انہیں قبول نہیں کیا گیا‘ جس کی وجہ سے مجلس نے آج اپنا احتجاج درج کروایا اور بی اے سی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ اس موقع پر جناب اکبر الدین اویسی کے ہمراہ مجلسی ارکان مقننہ جناب سید احمد پاشاہ قادری (معتمد عمومی مجلس)‘ محمدممتاز احمد خان ‘ محمد مقتدا افسر خان‘ محمد وراثت رسول خان‘ محمد معظم خان‘ احمد بلعلہ‘ سید الطاف حیدررضوی‘ اور سید امین الحسن جعفری بھی موجود تھے۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس کے آخری دن اسپیکر اسمبلی نے تنظیم جدید بل سے متعلق موضوع اور بحث کے اختتام سے قبل ہی اچانک اسمبلی اجلاس کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ قائد مجلس نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ بل سے متعلق جو ترمیمات پیش کی تھیں انہیں قبول کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے آخری دن ایوان میں جو کچھ ہوا عوام نے اسے دیکھا ۔ ایک صحت مند جمہوری طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی موضوع اور بحث کے اختتام پر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ یا تو اس کی تائید کریں یا اپنا احتجاج درج کروائیں لیکن اس موقع پر ہمیں نہ احتجاج کا موقع دیا گیا اور نہ مجلس کی پیش کردہ ترمیمات کو قبول کیا گیا۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ مجلس نے



تلنگانہ بل سے متعلق جن ترمیمات کی تجویز پیش کی تھیں ان کا کیا ہوگا۔ مجلس کی جانب سے نہایت اہم ترمیمات پیش کی گئی تھیں۔ دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت ‘ ہائیکورٹ ‘تعلیم ‘روزگار کے مسائل کے علاوہ شہر کے لا اینڈ آرڈر کے اختیارات گورنر کے حوالہ کرنے اور گورنر کو دو مشیر فراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔ قائد مجلس نے کہا کہ شہر کے لا اینڈ آرڈر کے اختیارات گورنر کو دیئے جائیں گے اور ان کے دو مشیر ہوں گے ۔ بالفرض اگر عام انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آئے اور اگر امیت شاہ کو گورنر مقرر کیا جائے تو اقلیتوں کا کیا حشر ہوگا۔ جناب اکبرالدین اویسی نے سوامی اسیمانند کے ایک میگزین میں شائع انٹرویو کے حوالہ سے یہ بتایا کہ آر ایس ایس کے دہشت گردی کے واقعات میں راست ملوث ہونے کے کئی شواہد سامنے آچکے ہیں ۔ مکہ مسجد ‘ اجمیر شریف ‘سمجھوتہ اکسپریس اور مالیگاوں کے علاوہ کئی مقامات پر جو بم دھماکے کئے گئے ہیں اس میں آر ایس ایس کے کارکن ملوث ہیں۔ اسیمانند نے عدالتوں میں خود اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور اس کے سنگھ پریوار کے قائدین کے ساتھ بات چیت کا ٹیلی فون ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔ مجلس کو یہ خدشہ ہے کہ بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تو اس طرح کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر مجلس کی جانب سے ایوان اسمبلی میں تلنگانہ بل پر ترمیمات کی تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ قائد مجلس نے تلنگانہ بل پر ترمیمات کو قبول نہ کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں عام طور پر یہ طریقہ کار ہے کہ ندائی ووٹ کے ذریعہ کسی بل کو منظور کیا جاتا ہے تو اسے متفقہ نہیں کہا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ندائی ووٹ کے ذریعہ بل کو مسترد کردینے سے علاقہ تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ریاست کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ۔ اس مرحلہ پر سیاسی جماعتوں کو نہ ووٹنگ کا حق دیا گیا اور نہ احتجاج کا موقع دیا گیا اس لئے مجلس کی جانب سے انہوں نے بی اے سی کے اجلاس میں سخت احتجاج درج کروایا اور اسپیکر کی جانب سے گزشتہ اجلاس کے آخری دن جو غیرجمہوری اور غیرصحت مند طریقہ کار کو اختیار کیا گیا اس پر احتجاج کرتے ہوئے بی اے سی کے اجلاس سے واک آوٹ کردیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.